غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریزی جاری، فضائی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:11

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریزی جاری ہے، تازہ کارروائی میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مخلتف علاقوں میں جمعے کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 64 فلسطینی شہید ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دکان پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم 6 فلسطینی جان سے گئے جبکہ خان یونس میں بمباری سے ایک ہی گھر کے 10 افراد شہید ہوئے۔اس کے علاوہ خان یونس کے زیتون محلے میں7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :