گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین پرتشدد کے خلاف سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈور میں ہڑتال

پیر کے روز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، ینگ ڈاکٹرز/علاج معالجے کیلئے آنے والے مریضوں کو مایوس لوٹنا پڑا

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین پر پولیس تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف نے سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کر دی جس کی وجہ سے مریضوں کو واپس لوٹنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز میں کمروں کو تالے لگا دیئے، نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف نے آئوٹ ڈور اور پرچی کائونٹرز بند کر دیئے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

ہڑتال کے باعث سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال ، گنگارام ہسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،چلڈرن ہسپتال، جنرل ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مایوس واپس لوٹنا پرا۔ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی ہڑتال کے باعث مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کا علاج بھی بری طرح متاثر ہوا ۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کل پیر کے روز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔