Live Updates

بابراعظم کی معروف ماڈل کو ’’گھورنے‘‘ کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر سابق کپتان کی ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصروں کی بھرمار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 اپریل 2025 15:07

بابراعظم کی معروف ماڈل کو ’’گھورنے‘‘ کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اپریل 2025ء ) قومی ٹیم کے سٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم کی معروف ماڈل زباب رانا کو گھورنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم حال ہی میں سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں لیکن اس بار کرکٹ نہیں بلکہ ایک ویڈیو کلپ کی وجہ سے جس میں وہ پاکستانی ماڈل اور اداکارہ زباب رانا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

 
اس ویڈیو میں بابر اعظم کے چہرے کے تاثرات نے مداحوں میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ 
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم اور زباب رانا ایک تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے، جہاں انہیں تھوڑا پریشان اور شرمیلے تاثرات دیکھا گیا۔ 
مداحوں نے بابراعظم کو لیکر دلچسپ تبصرے کیے جن میں کچھ یوں ہیں: 
"بابر، اپنے جذبات پر قابو رکھو" "لگتا ہے بابر ہیئر اسٹائلر بننا چاہ رہے ہیں" "یہاں بابر فلرٹی کرنے کی کوشش کررہے ہیں"۔

(جاری ہے)

 
 
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ابتک پشاور زلمی نے 2 مقابلے کھیلے ہیں تاہم بابر اعظم فی الحال فارم حاصل نہیں کرسکے، دونوں میچز میں وہ محض 0 اور ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔                                                                                          
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات