راولپنڈی،مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی،حملے کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک فوڈ چین کے کورئیر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا،پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جب رائیڈر ڈیوٹی پر تھا، حملے میں کورئیر عمر کو بلیڈ مارے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

حملے کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی کورئیر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد موقع پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، شہریوں نے فوڈ چین کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ ابھی یہ فوڈ چین بند نہیں ہوا اسے بند کرو!،وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :