پشاور تھانہ داودزئی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) پشاور ڈی ایس پی خزانہ سرکل فضل سبحان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی خضر حیات اور انچارج چوکی ناگمان حسن خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی خزانہ سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی اور انچارج چوکی ناگمان حسن خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان محمد اسرار، داود شاہ اور سحر گل کو گرفتار کرلیا، کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے ایک عدد رائفل، دو عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :