آتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی نومولود بیٹی کیساتھ پہلی تصویر؛ نام بھی بتادیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 18:11

آتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی نومولود بیٹی کیساتھ پہلی تصویر؛ نام ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکشن اسٹار سنیل شیٹھی 24 مارچ کو نانا بن گئے تھے لیکن ان کی بیٹی آتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے میڈیا کو اپنی بیٹی کی جھلک نہیں دکھائی تھی۔ننھی پری کے مما پاپا نے اپنی بیٹی کا تعارف کرانے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خاص دن کا انتخاب کیا۔

یہ دن ہے بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی 33 ویں سالگرہ، اس دن کو خاص بنانے کے لیے آتھیا شیٹھی نے ایک تصویر شیئر کی۔

(جاری ہے)

تصویر میں بابا کے ایل راہول اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے اور سینے سے لگائے ہوئے ہیں جب کہ ساتھ ہی آتھیا شیٹھی کھڑی اپنی بیٹی کو دیکھ رہی ہیں۔تصویر میں بیٹی کا چہرہ تو سامنے نہیں لیکن جوڑے نے پہلی بار اپنی بیٹی کے نام سے آگاہ کیا۔تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہماری بے بی گرل، ہمارے لیے ہمارا سب کچھ ۔۔ ایواراہ ۔۔ جس کے معنی ہیں خدا کا تحفہ۔یاد رہے آتھیا شیٹھی بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی ہیں اور ان کی شادی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ جنوری 2023 میں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :