فیصل آباد، اوباش افراد نے 8 خواتین اور3 نوجوانوں کو اغواء کرلیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 19:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) اوباش افراد نے 8خواتین اور3نوجوانوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ6ج ب کے شہباز کی بیٹی (ن) کو نامعلوم، جٹاں والا چوک کے اکبر علی کی بیٹی (آ) کو نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ فتح آباد کے عابد کی ہمشیرہ (ع) کو احسان وغیرہ، 29گ ب محمد یٰسین کی بیٹی(ت) کو نامعلوم، بچیانہ کے علاقہ624گ ب کے غلام شبیر کی بیٹی (ر) کو نامعلوم ملزمان، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 214ر ب کے محبوب علی کی اہلیہ(گ) کو نامعلوم ملزمان، تاندلیانوالہ کے علاقہ 422گ ب کے سعید احمد کی اہلیہ(ع) کو نامعلوم ملزمان، سو ل لائن کے علاقہ طارق آباد کے رہائشی عبدالمقیت کے بیٹے ایوب، نڑ والا روڈ کے 362گ ب کے حامد کا بھائی سیف اللہ اور کھرڑیانوالہ کے جاوید کے بھائی خالد پرویز کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔

متعلقہ عنوان :