فیصل آباد، قاتلانہ حملوں میں گولیاں لگنے سے خاتون سمیت 4افراد لہولہان

ہفتہ 19 اپریل 2025 19:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) قاتلانہ حملوں میں گولیاں لگنے سے خاتون سمیت 4افراد لہولہان‘ مدینہ ٹائون میں گھریلو ملازمہ تاجر کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کے زیورات‘ نقدی لے اڑی،آن لائن کے مطا بق نشاط آباد کے علاقہ سلطان نگر میں گھریلو جھگڑے پر قریبی عزیز ملزم وقاص نے فائرنگ کر کے 22سالہ عشا نور‘ نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2 کا رہائشی عبدالله اپنے ماموں کے ختم پاک میں شرکت کیلئے جار ہا تھا کہ معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

روشن والا میں عداوت کی بناء پر ملزمان علی وغیرہ نے مخالف کاشف اور ٹھیکری والا کے علاقہ 250 رب میں معمولی تکرار پر مشتعل ملزمان نعیم وغیرہ نے ارشد کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں مدینہ ٹائون کے علاقہ آفیسر کالونی کے رہائشی تاجر مہد علی کی گھریلو ملازمہ سعدیہ بی بی نے گھر کی صفائی کے بہانے ایک کروڑ 30لاکھ مالیت کے زیورات‘ نقدی لے کر رفوچکر ہو گئی، پولیس نے درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :