رحیم یارخان‘بھائی نے 17سالہ شادی شدہ ہمشیرہ کوکالی قراردیکر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 21:05

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء)بھائی نے 17سالہ شادی شدہ ہمشیرہ کوکالی قراردیکر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘ اتفاقی حادثہ قراردینے کی کوشش‘ پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز گلشن منور کے رہائشی محمدامین نے پولیس پکار15پر اطلاع میں بیان کیا کہ وہ سیکورٹی گارڈ ہے‘ اس کی 19سالہ بیٹی صائمہ جوکہ شادی شدہ ہے‘ گھر میں پڑے ہوئے پسٹل سے چھیڑ چھاڑ کررہی تھی کہ اچانک پسٹل چل جانے پر سینے میں فائر لگنے سے صائمہ کی موت واقع ہوگئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر صائمہ بی بی کی نعش کوتحویل میں لیکر موقع سے اہم شواہد تحویل میں لئے تو معلوم ہوا کہ مقتولہ صائمہ کواس کے بھائی سجاول نے مبینہ طور پر کالی قراردیکر فائرنگ کرکے قتل کیاہے۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سب انسپکٹر کی مدعیت میں ملزم سجاول سمیت دوکس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔