سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی زیر صدارت اجلاس

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) ڈائر یکٹر خوراک، سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی عبدالحمید کیانی کی زیر صدارت پو نچھ ڈویژن کے ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام الناس کو معیاری آنا کی بلا تعطل فراہمی اور اشیاء خوردو نوش کی سخت پڑتال کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر خوراک نے ضلعی افسران کو ہدایات دیں کہ حکومت آٹا کی فرائی کے لیے کثیر سبسڈی فراہم کرتی ہے جس کا حقیقی معنوں میں فائدہ عوام الناس تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ آٹا کی تیاری سے لیکر عوام الناس کو فراہمی تک کے پورے عمل کی موثر نگرانی کرتے ہوئے معیاری آٹا کی بلاتخصیص فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے۔

نیز انٹری پوائنٹس پر نا کے لگاتے ہوئے بیرون ریاست سے آنے والی غیر معیاری اشیاء کی موثر پڑتال کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ جن اشیاء پر پابندی عائد ہے یا ایسی اشیاء جو کہ فوڈ اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ کسی بھی صورت میں فروخت نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :