مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤمیں مجموعی طور پر استحکام رہا

اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 200 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 16700 روپے کے بھا ؤپر بند کیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤمیں مجموعی طور پر استحکام رہا۔ کچھ کاروبار کوالٹی اور پیمنٹ کنڈیشن کے حساب سے فی من 15500 تا 17500 روپے کے بھا ؤمیں طے پائے۔ لیکن بیشتر کاٹن کے درآمدی معاہدے ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں یارن اور کپڑا بھی درآمد ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ EFS کی سہولت ہے جس کے متعلق APTMA,PCGA اور حکومت کے درمیان مزاکرات ہورہے ہیں لیکن فی الحال کوئی نتیجا برآمد نہیں ہوسکا۔

بہر حال حکومت کی جانب سے تاخیر ہونے کی وجہ سے کاروبار بہت متاثر ہورہا ہے۔ لگتا ہے کہ PCGA نے حکومت سے مایوس ہونے کی وجہ سے مجبورا آرمی چیف کو SOS کیا ہے PCGA کے چیئرمین ڈاکٹر جیسو مل لیمانی نے طویل خط ارسال کیا ہے جس میں سارے مسائل بیان کئے ہیں اور اس گمبھیر معاملے کا فوری حل نکالنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ و پنجاب میں کپاس کی اگیتی بوائی ہورہی ہے پانی کا مسئلہ ہے۔

صوبہ سندھ میں کچھ علاقوں میں پانی کی رسائی ہو رہی ہے صوبہ سندھ میں پانی کی کمی کی وجہ سے چاول کی بوائی اور گنے کی بوائی متاثر ہوئی چاول کے متعلق سندھ حکومت نے کچھ پابندیاں لگائی ہیں۔ صوبہ پنجاب میں کئی علاقوں میں مناسب بوائی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ کراچی میں گزشتہ دنوں ٹیکسٹائل مشینری کی نمائش منعقد کی گئی تھی جس میں 550 ملین ڈالر کے معاہدوں اور مفاہتمی یاداشتوں پر دستخط نمائش میں 20 سے زاہد ممالک کی 500 عالمی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ شریک ہوئی۔

1 یونٹ میں 67 ہزار سے زاہد تجارتی نمائندوں نے شرکت کی۔ صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا فی من بھاؤ کوالٹی اور پیمنٹ کنڈیشن کے حساب سے 15500 تا 17500 روپے چل رہا ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 200 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 16700 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا بین الاقوامی کاٹن کے وعدے کے بھا ؤمیں استحکام رہا۔ وعدے کا بھاؤ فی پانڈ 67 تا 68 امریکن سینٹ کے درمیان رہا۔ USDA کی ہفتہ وار برامدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 25-2024 کیلئے 2 لاکھ 2 ہزار گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔