آسیہ ناصرکی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)جمعیت علماء اسلام اقلیتی ونگ کی مرکزی کنوینئراور سابق ایم این اے آسیہ ناصر نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک پیغام میں آسیہ ناصر نے کہا کہ ایسٹر حضرت عیسیٰ علیہ السلام/یسوع مسیح کی عیدالقیامت کی خوشی کا دن ہے جو ہمیں یقین دلاتا ہے کہ زندگی، محبت اور روشنی ہمیشہ اندھیرے پر غالب آتی ہے یہ دن ہمیں امن، معافی اور خدمتِ انسانیت کے لیے وقف ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور مذہبی آزادی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسٹر کا پیغام ہمیں اسی جانب رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے تمام مسیحی قوم کوا یسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنی ایسٹر کی خوشیوں میں اپنے اردگرد غریبوں،مساکین اوریتیموں کو بھی شامل کریں۔