ڈپٹی کمشنر قلات نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ، ایس ایس پی شہزاد اکبر نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں انہوں نے ایک بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی اکبر نیچاری اور محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور بنا رہا ہے ،انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے اس اہم اقدام میں بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے لازمی پلائیں ،ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :