سینیٹر تاج حیدر کی جمہوری،پارلیمانی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی صادق سنجرانی اور کہدہ بابر نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزرا

ہفتہ 19 اپریل 2025 23:00

کوئٹہ /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء)سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کراچی میں مشیر حکومت بلوچستان ربابہ بلیدی کی رہائش گاہ پر جا کر انکے والد کے انتقال پر تعزیت کی صادق سنجرانی نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزرا،سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مرحوم سینٹر تاج حیدر کے گھر بھی گئے اور سینیٹر تاج حیدر کے اہلخانہ سے انکی وفات پر تعزیت کی اور کہا کہ سینیٹر تاج حیدر کی جمہوری،پارلیمانی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی صادق سنجرانی اور کہدہ بابر نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزرا۔

متعلقہ عنوان :