اسرائیل نے فلسطینی وزیر اعظم کو مغربی کنارے کے شہروں کا دورہ کرنے سے روک دیا

اتوار 20 اپریل 2025 11:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)اسرائیلی حکام نے فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی کو مغربی کنارے کے گورنریوں رام اللہ اور نابلس کے کئی قصبوں اور دیہاتوں کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی حکومت کے وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے پیشگی انتباہ کے بغیر فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی کو نابلس گورنری کے قصبوں دوما اور قصر اور رام اللہ اور البیر کے قصبوں برقہ اور دیر دبوان کا میدانی دورہ کرنے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :