
پاکستان کا عالمی برادری سے جموں و کشمیر میں لوگوں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مجرمانہ جبر کو روکنے کا مطالبہ
منگل 29 اپریل 2025 15:58

(جاری ہے)
دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی ایسوسی ایشنز کے نیٹ ورک ’ووٹان‘(ویکٹمز آف ٹیرورزم ایسوسی ایشنز نیٹ ورک ) کے متاثرین کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جس کا مقصد ہر جگہ ان لوگوں کے حقوق اور ضروریات کی حمایت کرنا ہے جن کی زندگیاں دہشت گردی کے مسلسل خطرے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں، پاکستانی مندوب نے اس لعنت کی مذمت کی۔
پہلگام میں حالیہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہمیں اس حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش ہے اور ہلاک ہونے والوں کےخاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان اس حملے کی مذمت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان میں شامل ہوا۔ہندوستانی نائب مستقل مندوب سفیر یوجنا پٹیل نے پاکستانی مندوب کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےالزام لگایا کہ بھارت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور بے بنیاد الزامات لگانےکے لیے فورم کا غلط استعمال کیا گیا اور الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے۔ جس پر پاکستانی مندوب نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی غیر قانونی طور زیر تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم عوام ان کے مسلسل مصائب کے لیے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں کیونکہ متاثرین 9لاکھ فوجیوں کی قابض فوج کے ساتھ بھارتی ریاستی مشینری کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس ریاستی دہشت گردی کے بھارتی مجرموں اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی برادری خاص طور پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کو اپنی ریاستی دہشت گردی اور جموں و کشمیر کے لوگوں پر مجرمانہ جبر کو روکنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنائے جو جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کا مطالبہ کرتی ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ جمو ں وکشمیر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہا ہے، جس میں 80ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں اور ہزاروں زخمی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کے شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ہی، پاکستان کو سبی کے قریب جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر بی ایل اے (بلوچستان لبریشن آرمی) کے دہشت گردوں کے ایک گھناؤنے دہشت گرد حملے کا سامنا کرنا پڑا جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔ پاکستا نی سفیر نے بھارت کے حوالے سے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے پاس قابل اعتماد شواہد ہیں کہ اس حملے کو خطے میں ہمارے مخالفین کی طرف سے بیرونی سرپرستی حاصل تھی۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان وحشیانہ حملوں سے بچ جانے والوں اور متاثرین کے خاندانوں کی زندگیوں کی حفاظت اور مدد کرے جن کی زندگیاں ایسے سانحات کے بعد بدل جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید حملوں کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت، دہشت گردوں اور ان کے ہینڈلرز کو احتساب کے کٹہرے میں لانے اور تنازعات کے علاقوں میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بغیر کسی انتخاب کے یکساں شکار پر مبنی نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں پاکستانی مندوب نے دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے، دہشت گردی کو حق خود ارادیت کے لیے جائز جدوجہد سے الگ کرنے اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنے پر زور دیا۔ انہوں نے نئے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردی کی متفقہ تعریف پر بھی زور دیا۔انہوں نے نفرت انگیز تقریر اور پروپیگنڈے کو پھیلانے کے مقصد سے متعلق معلومات سے متعلق مہمات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا اور ڈارک ویب پر دہشت گردی کے نئے ٹولز سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنا چاہیے، پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی بھر پور مذمت کرتا ہے جس میں دائیں بازو، اسلامو فوبک، نسلی اور نسلی طور پر محرک اور سب سے بڑھ کر ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ متاثرین کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برداری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کو کچلنے کے لیے موثر اقدامات کرے، چاہے وہ کہیں بھی ہو، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔\932
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان، بھارت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت، پہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں کامیاب
-
انتخابات، لبرل پارٹی نے کامیابی کا اعلان کردیا
-
یوکرین تنازعہ جاری رہا تو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے ، امریکا
-
پاکستان کا عالمی برادری سے جموں و کشمیر میں لوگوں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مجرمانہ جبر کو روکنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.