سرینگر میں بنکر پر درخت گرنے سے سی آر پی ایف اہلکار زخمی

اتوار 20 اپریل 2025 13:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک فوجی بنکر پر درخت گرنے سے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امر سنگھ کلب کے قریب تیز ہوائوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑگیا اور سی آر پی ایف کے بنکر پر آگرا جس کے نتیجے میں ایک پیراملٹری اہلکار زخمی ہوگیا۔اسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔