اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تلاہوا ہے امت مسلمہ غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں،راجہ رضوان نصیب

اتوار 20 اپریل 2025 13:10

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء) سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تلاہوا ہے امت مسلمہ غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں غزہ کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلم حکمرانوں کی بے حسی نے پوری امت مسلمہ کا سر شرم سے جھکا دیا ہے فلسطین کے مسئلہ پر امن کا حل تلاش کرنے کے حوالہ سے اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی خاموش تماشائی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوںنے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل کے جنگی جنون میں اضافہ ہو رہا ہے اسرائیل کا نہتے معصوم بچوں اور خواتین پر بمباری کرنا اس کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے وقت آ گیا ہے امت مسلمہ ایک پیج پر آ کر فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کو جنگ بندی اور فلسطین سے انخلاء کے لیے دبائو ڈالیں ۔