وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہے،شرافت علی خلجی

اتوار 20 اپریل 2025 13:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کو کامیاب اوورسیز پاکستانیز کنونشن کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز کنونشن کے نکات قابلِ تحسین ہیں اس کنونشن کے انعقاد سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بھی مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے گا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو نہ صرف معاشی استحکام میں مددگار ہیں بلکہ پاکستان کے عالمی وقار میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،جو نہ صرف ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں بلکہ مختلف ممالک میں پاکستان کا وقار بھی بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی بار سمندر پار مقیم پاکستانی برادری کو ایسا موقع دیا گیا ہے جو ان کے خدشات دور کرنے اور تارکین وطن کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔