پی پی 172 لاہور، دوبارہ گنتی نہ کروانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سماعت (کل)ہو گی

اتوار 20 اپریل 2025 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)الیکشن ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ میں پی پی 172 لاہور میں دوبارہ گنتی نہ کروانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کل( منگل) کو ہو گی۔جسٹس سلطان تنویر احمد رانا مشہود کی اپیل پر سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گزار رانا مشہود کے وکیل کو تیاری کے لیے مہلت دے رکھی ہے،کامیاب امیدوار مصباح واجد کی جانب سے انیس ہاشمی ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی،ریٹرننگ آفیسر نے درخواست خارج کر دی،الیکشن کمیشن میں دائر درخواست بھی خارج کر دی گئی،استدعا ہے کہ ٹربیونل الیکشن کمیشن کے دوبارہ گنتی نہ کروانے کے حکم کو کالعدم قرار دے،ٹربیونل حلقہ میں دوبارہ گنتی کروانے کے احکامات دے۔