پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اوورسیز کا اہم کردار ہے،چوہدری عبدالرحمن

اتوار 20 اپریل 2025 15:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)آزاد کشمیر کے سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ آذاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری عبد الرحمن نے کہا ہے کہ یورپ بالخصوص برطانیہ کی سیاحت کے شعبہ کی ترقی دیگر ممالک کے لئے مشعل راہ ہے۔آزاد کشمیر میں موجود بے پناہ سیاحتی پوٹینشل کو بروئے کار لایا جائے گا۔سرمایہ داروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اوورسیز کا اہم کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ برطانیہ کے دوران بریڈفورڈ میں سابق چیئرمین راجہ الطاف حسین خان آف پکھڑال راجگان ضلع میرپور کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری عبد الرحمن نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹورازم کے فروع کے لیے حکومت پوری توجہ مرکوز کئیے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

سیاحوں کی حفاظت اور رہنمائی کے ٹورازم پولیس قائم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان سے آنے والے تمام داخلی راستوں پر ٹوریسٹ کی رہنمائی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں آباد کشمیری اپنے ملک کے سفیر ہیں۔اوورسیزز کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم پاکستان کے زرمبادلہ کا ایک اہم زریعہ ہیں۔بریڈ فورڈ برطانیہ میں مقیم راجگان آف پکھڑال کی طرف سے عزت افزائی پر سب دوستوں بالخصوص راجہ الطاف حسین خان اور پاکستان میں مقیم راجہ نصر اقبال خان ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن لائیو سٹاک آزاد کشمیر کا بے حد مشکور ہوں۔

تقریب میں راجہ زوالفقار خان ایڈووکیٹ آف بریڈ فورڈ برطانیہ،راجہ قمر علی شان، چیرمین راجہ خلیل احمد خان بری،راجہ توقیر الطاف حسین،راجہ جلیل الطاف،راجہ کامران جانی،راجہ علی رضا شان،چوہدری عجائب ریٹائرڈ ڈی این او میرپور بھی اس موقع پر موجود تھے۔