آزاد کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،صدر راجہ محمد وسیم یونس ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب

اتوار 20 اپریل 2025 15:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)آزاد کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل چیف الیکشن بورڈ مقبول الرحمان عباسی ایڈووکیٹ کے اعلان کے مطابق صدر راجہ محمد وسیم یونس ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ نائب صدر صائمہ الماس ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل راجہ ظفر عمر ایڈووکیٹ بلا مقابلہ،جوائنٹ سیکرٹری سردار صحیب تنویر ایڈووکیٹ، سیکرٹری مالیات فرحان چوہدری ایڈووکیٹ، سیکرٹری نشر و اشاعت محترمہ امبرین کاظمی ایڈووکیٹ، سیکرٹری لائیبریری قاضی ظہیر اعوان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے اس موقع پر چیئرمین الیکشن بورڈ مقبول الرحمان عباسی ایڈووکیٹ ممبران رضوان احمد مغل ایڈووکیٹ ایڈووکیٹ،سید اسد علی کاظمی ایڈووکیٹ نے انتخابات کے لئے بہترین انتظامات کر رکھے تھے وکلاء نے بڑی تعداد میں اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا پولنگ صبح نو بجے سے 3بجے تک جاری رہی 3بجے ووٹ کی گنتی کی گئی حتمی نتائج کا اعلان چیئرمین الیکشن بورڈ مقبول الرحمان عباسی ایڈووکیٹ نے کیا اور کامیاب امیدواران کا اعلان کیا