ؓ مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی ، فورسز کی بھاری نفری تعینات

ہندوانتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جس سے افراتفری پھیل

اتوار 20 اپریل 2025 15:05

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میںہندو انتہاپسندوںنے مسلمانوں کی دکانوں کو نذرآتش کردیاجس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوانتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جس سے افراتفری پھیل گئی۔ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔

صورتحال اس قدر سنگین تھی کہ قریبی تھانوں سے کمک طلب کی گئی۔

(جاری ہے)

حالات بگڑتے ہی پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور بے قابو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ضلع کلکٹر سندیپ جی آر نے بتایاکہ علاقے میں ماحول کشیدہ رہا، پولیس کی بھاری نفری امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تھی۔انہوں نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس شاہوال، اے ایس پی لوکیش سنہا اور ایس ڈی پی او پرکاش مشرا سمیت سینئر حکام صورتحال کی نگرانی کے لیے علاقے میں تعینات ہیں۔ضلع کلکٹرنے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔