ڈی پی ایس سکول کو ہر لحاظ سے معیاری درسگاہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،پرنسپل

اتوار 20 اپریل 2025 15:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول کرنل ریٹائرڈ محمد اشفاق نے کہا کہ ڈی پی ایس سکول کو ہر لحاظ سے معیاری درسگاہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ڈویژنل پبلک سکول میں طلبہ کو مختصر دورانیہ کے مختلف کورسز , مطالعاتی دوروں اور پی ٹی ایم وغیرہ کروائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی پی ایس کی کاکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کی کیریئر کونسلنگ اور سپورٹس سرگرمیوں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے ۔ سکول کے فٹ بال گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن اور باسک بال کورٹ بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کی اساتذہ کی جامعہ سرگودہا کی اکیڈمی میں تربیتی ورکشاپ بھی کروائی گئ ہے جبکہ قائد اکیڈمی سے بھی ٹریننگ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کرنل ریٹائرڈ محمد اشفاق نے کہا کہ اسی طرح سکول کے بوائے اسکاؤٹس کا مری میں کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرنسپل نے کہا کہ سکول کا سالانہ تقریب تقسیم انعامات 26 اپریل 2025ء کو منعقد ہو گی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو بطور مہمان خاص مدعو کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اولڈ سٹوڈنٹس کے اعزاز میں بھی تقریب کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس سکول کو ہر لحاظ سے معیاری بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔اجلاس میں وائس پرنسپل، مینجمنٹ افسران ، اساتزہ کے علاؤہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :