اداروں کے وسائل کا تحفظ اور ترقی میں اساتذہ، طلبہ، افسران اور عملے کو اپنی ذمہ داری کو سمجھنا پڑیگا، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی

اتوار 20 اپریل 2025 16:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ پروفیسرز سمیت جامعات کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی درسگاہوں کی ذمہ داریاں نبھانی ہونگی، اداروں کے وسائل کا تحفظ اور ترقی میں اساتذہ، طلبہ، افسران اور عملے کو اپنی ذمہ داری کو سمجھنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے شعبہ ہارٹیکلچر کے پروفیسر ڈاکٹر مجاہد لغاری کے اعزاز میں انجینئر ریاست علی اور محمد اشرف رستمانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ یونیورسٹی کے وسائل، تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں اور صوبے کی زراعت کو درپیش مسائل کے حل میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، اگر اداروں اور صوبے کے وسائل اور حقوق کو کوئی خطرہ لاحق ہو تو ہمیں اپنے مثبت کردار کو شامل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر مجاہد حسین لغاری نے دوران ملازمت تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ادارے کے وسائل کے تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :