تھانہ بنی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 20 اپریل 2025 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) تھانہ بنی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے جو حالیہ دنوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :