دریائے سندھ پر نئے کینالوں کی تعمیر غیر قانونی ہے،راشدمحمود سومرو

سندھ کو 55 فیصد پانی کم دیا جارہا ہے سی سی آئی کا فی الفور اجلاس بلاکر پانی کا مسئلہ حل کیا جائے ،جنرل سیکرٹری جے یوآئی سندھ

اتوار 20 اپریل 2025 18:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو نے جے یو آئی پاکستان کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نئے کینالوں کی تعمیر غیر قانونی ہے، مرکزی جماعت کی جانب سے دریائے سندھ کے پانی پر سندھ کے اصولی موقف کی حمایت پر خراج تحسین پیش کیا، راشد محمود سومرو نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں منعقدہ جامعہ مدنیہ لاہور میں مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر سے آئے ہوئے ممبران کے سامنے اعداد اور شمار پر سندھ کے پانی کا تفصیلی مقدمہ پیش کیا، انہوں نے کہا سندھ کو 55 فیصد پانی کم دیا جارہا ہے سی سی آئی کا فی الفور اجلاس بلاکر پانی کا مسئلہ حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ وفاق کہتا ہے کہ سیلاب کے پانی سے نئے کینالوں کو پانی فراہم کیا جائے گا لیکن گزشتہ 15 سالوں سے ملک میں کوئی سیلابی صورتحال نہیں آئی اس سے واضح ہے کہ ہمیشہ کی طرح سندھ کے حصہ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جائے گا ایس آئی ایف سی کے تحت زمینیں غیر مقامی لوگوں کو دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر جے یو آئی آواز بلند کرتی رہے گی ایسی پریس رلیز جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے جاری کی۔