سرگودھا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

اتوار 20 اپریل 2025 19:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) سرگودھا میں پانچ روز پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے ، ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم 21 سے 25 اپریل 2025 ء تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ نو ہزار 266 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈاکٹر رانا محمد ریاض نے جاری پولیو مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کا سو فیصد ہدف مکمل کرنے کے لیے 3 ہزار 331 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 612 ایریاء انچارج 169 یونین کونسلز میں کام کریں گے۔ پولیو مہم کے لیے 3 ہزار 336 موبائل، 206 فکسڈ اور 89 ٹرانزٹ ٹیم میں فیلڈ میں کام کریں گی۔ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد ریاض نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو کے خاتمے کے لئے قومی مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ایریاء میڈیکل افسران اور پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ واجد بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :