اوتھل کے نواحی علاقے میں آگ لگنے سے چارجھونپڑیاں جل کر خاکستر

اتوار 20 اپریل 2025 19:25

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)اوتھل کے نواحی علاقے پھاٹی میں اچانک آگ لگ جانے چار جھونپڑیاں جل کر خاکستر، جب کہ تین بکریاں اور دو بچھڑے بھی آگ سے جھلس کر ہلاک ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، میونسپل کمیٹی اوتھل کی فائیر بریگیڈ گاڑی نے بر وقت پہنچ کرآگ پر قابو پالیا،چیف آفیسر اوتھل محمد خان دودا، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اوتھل کے نواحی علاقے پھاٹی میں کچرے میں لگی آگ نے تیز ہوا کے سبب اچانک قریب ہی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں چار جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگیئں جب کہ تین بکریاں اور دو بچھڑے بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے میونسپل کمیٹی اوتھل کی فائیر بریگیڈ گاڑی نے فوری پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔چیف آفیسر اوتھل محمد خان دودا کے مطابق آگ کچرے کو لگائی گء تھی اور تیز ہوا کے سبب آگ نے جھونپڑوں کو لپٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 3 بکریاں اور دو بچھڑے آگ میں جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ باقی مویشیوں کو بچا لیا گیا۔جب کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :