خالد مقبول صدیقی کا ایسٹر کے مذہبی تہوار پر پاکستان بھر میں موجود مسیحی برادری کو مبارکباد

اتوار 20 اپریل 2025 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے پر مسرت موقع پر بہادر آباد مرکز سے جاری اپنے بیان میں پاکستان میں مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں ہمارے مسیحی بھائیوں کا برابر کا کردار ہے، ملک میں تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری نے بہترین خدمات پیش کی ہیں، چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کر ہم اس ارض پاک کو خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔