اسسٹنٹ کمشنر سرگودھاکا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں چینی اور کوکنگ آئل برآمد

اتوار 20 اپریل 2025 20:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ضلعی انتظامیہ سرگودھانے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے کریانہ سٹور سے بھاری مقدار میں چینی اور کوکنگ آئل برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سید اسد عباس شیرازی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر زخیرہ اندوزوں کے خلاف اطلاع پر سرگودھا کے نواحی قصبہ بھاگٹا نوالہ میں پولیس کی مدد سے احمد کریانہ سٹور پر چھاپہ مارا۔

اس دوران انہوں نے چیک گ کے دوران زخیرہ کیے گئے 320 بیگز چینی اور 21 سو کاٹن کوکنگ آئل برآمد کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سید اسد عباس شیرازی نے دوکان کے مالک کو موقع پر گرفتار کر لیا اور دکان کو سیل کر کے ذخیرہ شدہ چینی اور کوکنگ آئل قبضہ میں لے لیا۔ انہوں نے دوکاندار کے خلاف ہوڈنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا ہے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :