کمشنر سرگودھاکا جھولوں پر تعینات ملازم کا کم سن بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعہ کا نوٹس

اتوار 20 اپریل 2025 20:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے زیر اہتمام کمپنی باغ میں پھولوں کی نمائش میں جھولوں پر تعینات ملازم کے کم سن بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد ارشد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ویڈیو کے حقیقت پر مبنی ہونے پر تشدد میں ملوث ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔

کمشنر کی ہدایت پر ڈی جی پی ایچ اے محمد ارشد سائٹ پر پہنچے ابتدائی انکوائری میں ملازم گلفام زمہ دار قرارپایا۔ ڈائریکٹر جنرل نے جھولا سیل کر کے متعلقہ تھانے میں تشدد میں ملوث ملازم گلفام کے خلاف کارروائی کی درخواست جمع کروا دی اور ٹھیکیدار کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :