wملک مزید سانحات کا متحمل نہیں ہوسکتا ، حافظ حسین احمد شرودی

اتوار 20 اپریل 2025 21:15

ٓ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2025ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے کہاکہ ملک مزید سانحات کا متحمل نہیں ہوسکتا ارباب اقتدار اپنا رویہ تبدیل کریں ملکی استحکام کیلے قون کی ہر فردنے یکجہتی کا مظاہر کرنا ہوگس یہ بات انہون نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور روانگی کے موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہون نے کہاکہ سقوط ڈھاکہ میں ادنی سیا سی شعور رکھنے والوں کے لے بھی نشان عبرت کا سامان موجود ہے انہون نے کہاکہ ملک دشمن اب بھی موجودہ پاکستان کو مزید ٹکرے کرنے کے درپے ہیں اپنے ہی لوگوں کو فتح کرنا کوی دانشمندی نہیں ہے سروں پر بزرو طاقت حکمرانی کی بجاے عدل اونصاف کے زریعے دلوں کی جیتنے کی کوشش کی جاے یہ آسان بھی ہے اور سودمندبھی انہون نے کہاکہ بدامنی بے روزگاری اور مہنگانی نے ہرشہری کو زندگی سے بیزار کردیا ہے بطور نوجوان طبقہ نہایت مشتعل ہے ان کو مزید غصہ دلانا اور چیلنج کرنا ملک وملت کیلے خطرناہے ان کو بغاوت میں پختہ تربنانے کی بجاے ا ن کے غصبہ شد ہ حقوق دے دلا کر روزی کمانی کے اعزت مواقع فراہم کرکے پرامن شہری بنایاجاسکھتا ہے انہون نے کہاکہ اس کام کیلے سرمایہ کافی ہے جو لڑتے وقت ان کے خلاف کیا جارہاہے انہوں نے کہاکہ بڑی قربانیوں کے بعد مملکت خداد پاکستان معرض وجود میں لایا گیا یے اس نفرتوں کے بھینٹ نہ چیڑھا جاے اس سے شہدا کی روح تکلیف ہوگی۔