گیپکو سمبڑیال کی بجلی چوری کے خلاف کارروائی ، 4صارفین کے خلاف مقدمات درج

اتوار 20 اپریل 2025 21:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) گیپکو سمبڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4صارفین کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے۔

(جاری ہے)

گیپکو ذرائع کے مطابق گیپکو سمبڑیال کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گیپکوسمبڑیال کے ایس ڈی او وقارالحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بجلی چوری کرنے والے 3 صارفین بلال زیدی، ناصراور واجد جبکہ سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ کے ایس ڈی او رانا محمد عرفان نے ایک بجلی چور صارف محمد اعظمی کے خلاف بجلی چوری كرنے پرتھانہ سمبڑیال میں مقدمات درج کرا دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :