ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان لوئر کی انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت ،یومیہ ہدف مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 21 اپریل 2025 10:40

پٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوہستان لوئر عدیل حسین شاہ نے یونین کونسل کیال میں علی الصبح انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور پولیو ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ٹیموں سمیت ایریا انچارج کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کا ہدف ہر صورت مکمل کیا جائے اور اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریں اثنا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی اور بچوں کے فنگر مارکس اور ڈور چاکنگ بھی چیک کی۔

متعلقہ عنوان :