عراقی صدر کی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

پیر 21 اپریل 2025 14:13

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کو بغداد میں 17 مئی کو ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اردن کے فرمانروا سے عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین نے عمان میں ملاقات کی اور دعوت نامہ حوالے کیا۔اردن کے فرمانروا نے ملاقات میں حالیہ علاقائی صورتحال کے پس منظر میں عرب یکجہتی اور عرب مقاصد کی حمایت کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عرب سربراہی اجلاس کی کامیابی کی اردن کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :