ناکہ بندی کے باوجود ایران کی ریکارڈ 70بلین ڈالر تیل کی سالانہ سیل

منگل 1 جولائی 2025 15:09

ناکہ بندی کے باوجود ایران کی ریکارڈ 70بلین ڈالر تیل کی سالانہ سیل
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)چین امریکی پابندیوں کے سخت ہونے کے باوجود بھاری مقدار میں ایرانی تیل خریدنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ پوشیدہ سپلائی چین اور یوآن ادائیگی کے نظام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈالر کے غلبہ کو نظر انداز کرتے ہوئے ایسا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ چینی کسٹمز نے جولائی 2022 کے بعد سے ایران سے تیل کی کوئی ترسیل ریکارڈ نہیں کی ہے لیکن بحری جہاز سے باخبر رہنے کے اعداد و شمار بہت مختلف کہانی کو ظاہر کر رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انرجی اینالٹکس فرم کیبلر کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ چین کی ایرانی خام تیل کی درآمدات تقریبا دگنی ہو گئی ہیں، اور اس کی تیل کی خریداری 2022 کی سطح کے مقابلے 2024 میں 17.8 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ اس سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران ان درآمدات نے اپنی تیز رفتار 6.8 ملین بیرل یومیہ پر برقرار رکھی ہے۔