صدرالسلواڈور کی وینزویلا کو قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش

پیر 21 اپریل 2025 15:41

سان سلواڈور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)السلواڈور کے صدر نائب بوکیلی نے کہا ہے کہ وینزویلا کو انسانی بنیادوں پر قیدیوں کے تبادلے کی پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سے وینزویلا کے 252 شہری بے دخل کر کے السلواڈور بھیجے گئے ہیں جس پر السلواڈو کے صدر نے وینزویلا کو قیدیوں کے تبادلے کی پیش کش کی ہے۔صدر السلواڈور نائب بوکیلی نے وینز ویلا کو پیشکش کی ہے کہ اگر وینزویلا اتنے ہی سیاسی قیدی رہا کر کے حوالے کرے تو ہم امریکا سے بے دخل افراد دینے کو تیار ہیں۔