سعودی عرب ، حج کے فرضی اور جعلی پیکجوں کی تشہیر ، چار چینی باشندے گرفتار

بدھ 30 اپریل 2025 17:10

سعودی عرب ، حج کے فرضی اور جعلی پیکجوں کی تشہیر ، چار چینی باشندے گرفتار
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے چار چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا، جو سوشل میڈیا پر حج کے جعلی پیکجوں کی تشہیر کے ذریعے لوگوں سے دھوکہ دہی کر رہے تھے۔ ان اشتہارات میں مقدس مقامات کے اندر حاجیوں کے لیے رہائش اور نقل و حمل کی سہولتوں کی جھوٹی پیشکش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گرفتار افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

انھیں مزید تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سعودی محکمہ امنِ عامہ نے تمام شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی کہ وہ حج سے متعلقہ ضوابط اور ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔ اگر کسی بھی خلاف ورزی کا مشاہدہ کریں تو فوری طور پر ان نمبروں پر اطلاع دیں۔