لاہور میں آئندہ سال محفوظ بسنت کا تہوار منانے کا اعلان،اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرروایتی تہوار کو دوبارہ سے منانے کیلئے پنجاب حکومت کے محکمے سرگرم ہوگئے، کمیٹی تشکیل بسنت کے تہوار کو محفوظ اور ثقافتی انداز میں پرامن انعقاد کو یقینی بنائے گی

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 21 اپریل 2025 15:06

لاہور میں آئندہ سال محفوظ بسنت کا تہوار منانے کا اعلان،اعلیٰ سطحی کمیٹی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل 2025)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں آئندہ سال محفوظ بسنت کاتہوار منانے کے اعلان کے بعد بسنت کے تہوار کو محفوظ بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرروایتی تہوار کو دوبارہ سے منانے کیلئے پنجاب حکومت کے محکمے سرگرم ہوگئے،آئندہ سال لاہور میں بسنت کے تہوار کو محفوظ انداز میں منانے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بسنت کے تہوار کو محفوظ اور ثقافتی انداز میںپرامن انعقاد کویقینی بنائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ بسنت آئندہ سال فروری 2026ء میں منانے کی تجویز زیر غور ہے۔لاہور کے اندرون شہر کو بسنت کے مرکزی مقامات کے طور پر استعمال کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بسنت کے تہوار کیلئے دو دن مختص کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ بسنت فیسٹیول روایتی ثقافتی رنگ کے ساتھ مگر تحفظاتی اقدامات کے تحت منایا جائے گا تاکہ ماضی کی طرح کسی بھی قیمتی جان کا نقصان نہ ہو۔

محفوظ بسنت کو یقینی بنانے کیلئے کئی اہم ایس او پیز بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔ایس او پیز کے مطابق پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت صرف ضلعی انتظامیہ کے رجسٹرڈ افراد ہی کر سکیں گے۔ڈور بنانے والے کاریگر کو بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا لازم ہوگا۔بسنت کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ایس او پیز بھی تیار کئے جا رہے ہیںجس کے تحت پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت صرف ضلعی انتظامیہ کے رجسٹرڈ افراد ہی کر سکیں گے۔

ڈور بنانے والے کاریگر کو بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا لازم ہوگا۔ایس او پیزکے مطابق ڈور کی تیاری میں شیشہ یا دیگر خطرناک مواد کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ڈور کی تیاری کے بعد ضلعی انتظامیہ اس کا معائنہ کرے گی تاکہ محفوظ مواد کی تصدیق ہو سکے۔یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میں بسنت اگلے سال فروری میں منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بسنت کے ممکنہ انعقاد کے حوالے سے سفارشات تیار کرلی گئیں تھیں۔ بتایا گیا تھا کہ بسنت کے ممکنہ انعقاد کے حوالے سے بننے والی کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی تھیں۔ آئندہ سال بسنت اندرون شہر میں منانے کی تجویز زیر غورتھی۔بسنت کیلئے 2 روز مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا تھا۔ سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ، کمشنر زید بن مقصود، ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری و دیگر اس کمیٹی میں شریک تھے۔

بسنت کو کامیاب بنانے کیلئے ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والوں کی رجسٹریشن کی جائیگی۔بسنت کے موقع پر بغیرسیفٹی راڈ موٹرسائیکل پر 2 روز کیلئے پابندی عائد کی جائے گی۔ بسنت پر چرخی پرپابندی ہوگی۔ ڈور کے پنے اور ڈھائی تاوا گڈے کی اجازت ہوگی۔ ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا اس چیز پر کام کیا جا رہا تھا کہ کیسے محفوظ طریقے سے بسنت منائیں۔ ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا میں بسنت منائی جاتی تھی۔