آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلی کامیابی حاصل کر کے ان کا خواب پورا کر لیا ، سید سلطان شاہ

پیر 21 اپریل 2025 17:28

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلی کامیابی حاصل کر کے ان کا خواب پورا کر لیا ہے،ورلڈ ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ برائے خواتین رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی،بھارت ایونٹ کی میزبانی کرے گا جبکہ پاکستان اپنے میچز متبادل مقام نیپال میں کھیلے گا ۔

پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے قومی بلائنڈ خواتین ٹیم کا قیام عمل میں لانا ان کا خواب تھا جس کے لیے ہم نے بھرپور کوششیں کی،قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لئے ملک بھر سے قومی خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے جس کے بعد ہم نے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور اس کے بعد دیگر ممالک نے بھی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنائی۔

(جاری ہے)

قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لئے آسٹریلیا بھجوا دیا گیا ہے اور قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ان کی سرزمین پر پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کر کے عالمی سطح پر پہلی کامیابی حاصل کی جس سے انہوں نے جوخواب دیکھا تھا وہ پورا ہوگیا۔سید سلطان شاہ نے بتایا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی بی سی سی کے حکام قومی خواتین کھلاڑی آفیشل اور میڈیا سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر قومی خواتین بلائنڈ کھلاڑیوں نے کہا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے تیار ہے اور قومی خواتین بلائنڈ کھلاڑی مرد کھلاڑیوں کی طرح بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرے گی وہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہو گئی جنہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں بھرپور جذبے کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں کامیابی حاصل کی جس سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے اور امید ہے کہ وہ سیریز کے باقی میچوں میں بھی کامیابی کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر اور آسٹریلیا کے حکومت نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس ایونٹ کے لیے 50 فیصد وسائل فراہم کیے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ سید سلطان شاہ نے بتایا کہ قومی خواتین مردوں کی طرح عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرے گی اور ان خواتین کھلاڑیوں میں بھی نامور کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

سید سلطان شاہ نے بتایا کہ عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ برائے خواتین رواں سال نومبر میں بھارت میں کھیلی جائے گی، اس ایونٹ کی میزبانی بھارت بلائنڈ کرکٹ بلائنڈ کرکٹ کونسل کرے گی۔پاکستان ورلڈ کپ کے میچز نیوٹرل ایونیو نیپال میں کھیلے گی اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل کے لئے کوالیفائی کر جاتا ہے تو سیمی فائنل اور فائنل کے میچز بھی نیپال میں ہی ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لئے30 اپریل کی آخری ڈیڈ لائن ہے جس میں اب تک پانچ ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی ہے تا ہم 30 اپریل کے بعد حتمی ٹیموں کافیصلہ کیا جائے گا۔ سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ہم نے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل خواتین کھلاڑی تیار کئے ہیں،آسٹریلیا میں ہونے والی ٹی 20 سیریز بھی ورلڈ 20 کے لئے کار آمد ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ خواتین لینڈ کرکٹ ٹیم کی ٹیم بنائی ہے اس کا سہرا بھی پاکستان کو جاتاہے ،اس کے بعد دوسرے ممالک نے خواتین کرکٹ ٹیم بنائی۔\395