جسٹس فاروق حیدر کی پرویز الٰہی فیملی ،دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمے کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت

پیر 21 اپریل 2025 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی ،بہوسائرہ اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے درج مقدمے کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر سماعت سے ذاتی وجوہات کی بناء پر معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

جسٹس فاروق حیدر نے مزید سماعت کیلئے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔ دوران سماعت راسخ الٰہی اور شریک ملزموں کے وکیل عامر سعید راں دلائل کیلئے پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر بلاجواز مقدمہ درج کیا،ایف آئی اے مقدمہ میں الزامات کو ثابت نہیں کرسکا، استدعا ہے عدالت بے بنیاد درج مقدمہ کو خارج کرنے کا حکم دے۔