پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے الفلاح بینک کے آپریشن منیجر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

پیر 21 اپریل 2025 17:41

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)پیپلزپارٹی شہید بھٹو ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے الفلاح بینک کے آپریشن منیجر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی رہنما سلیمان تھہیم، کریم بخش، شمس الدین اور دیگر نے کہاکہ الفلاح بینک ٹنڈو محمد خان برانچ کا آپریشن منیجر عرفان چیمہ بینک صارفین کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے کوئی بھی صارف اپنی چیک بک، اے ٹی ایم کارڈ، لینے یا اکائونٹ کھلوانے کیلئے جاتا ہے تو اس کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے اسے مختلف حربے استعمال کر کے پریشان کرتا ہے اور ان سے بدتمیزی والے لہجے میں بات کرتا ہے جو کہ بینک صارفین کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ نئے بینک میں اگر اس طرح کے آپریشن منیجر ہوں گے تو کون اپنا اکائونٹ کھلوائے گا اور اس کی اس طرح کی حرکتوں کی وجہ سے کافی لوگ اپنا اکائونٹ اس بینک سے بند کر کے دوسری بینکوں میں کھلوا رہے ہیں انہوں نے محتسب بینکنگ، الفلاح بینک کے ریجنل ڈائریکٹر اور بینک کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر آپریشن منیجر عرفان چیمہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :