صوابی،دہرے قتل،اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

پیر 21 اپریل 2025 22:43

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)یارحسن پولیس نے دوہرے قتل،اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتارکر کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کرلی ، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور محمد اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین عبدالولی خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران ڈبل مرڈر کیس اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم ظفر ولد حضرت علی عرف ککے سکنہ سوڈھیر کو بامسلح کلاشنکوف گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملزم نے دیگر ملزمان عامر عرف بھائی،شاہ سوار ساکنان دوبیان کے ہمراہ دیہہ سوڈھیر میں معمولی تکرار پر دو افراد کو قتل کردئیے تھے جن میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے ،اس کے بعد دیہہ دوبیان میں فیض الہی نامی شخص نے معاشرے کی امن کے حوالے سے اسلامی روایات کے مطابق بیان کی جس پر ملزمان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے انکے بیھٹک پر آکر ڈرانے و دھمکانے اور تحویف مجرمانہ کی خاطر اندھا دھند فائرنگ کی۔مذکورہ ملزم سمیت دیگر ملزمان نے علاقے میں خوف و دہشت پھیلا رکھی تھی۔دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔