ڈیرہ مراد جمالی ،صحبت ٹریفک واقعات خاتون جاںبحق ،چار افراد زخمی

پیر 21 اپریل 2025 22:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) ڈیرہ مراد جمالی اور صحبت ٹریفک واقعات ایک خاتون جانبحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مین قومی شاہراہ دوست ہوٹل کے مقام پر ایک تیز رفتار مزدہ ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے مین ایک خاتون مہران بی بی موقع پر ہی ہلاک ہو گیء جبکہ دو افرادعلی حسن اور شاہمیر شدید زخمی ہوگئے مرنے والی اور زخمیوں کو فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طعبی امداد دی گئی جبکہ صحبت پور کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں محکمہ بی انیڈ ار کا ہیڈ سینر کلرک بابو مشتاق بھنگر اور بابوبہرام لاشاری زخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال صحبت پور منتقل کر دیا گیا جہان ان کو طبی امداد دی گئی دونوں واقعات کی متعلقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔