اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق جج جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر 21 اپریل 2025 23:08

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق جج جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جاری تعزیتی پیغام میں جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس سرمد جلال عثمانی ایک قابل ماہر قانون تھے، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطائ فرمانے کی دعا کی۔