نوجوانوں کے اندر شرارت ہونی چاہیے لیکن بدتمیزی نہیں ، رانامشہود

آپ جسے تیز دماغوں کو راستہ دیکھنا مواقع دینا حکومت کا کام ہے ،جب ماضی پر نظر ڈالے تو پاکستان میں بہت مسائل رہے ہیں،ہمارے نصاب کے زریعے ہمیں پاکستان ملنے کا مقصد پس پشت دکھایا گیا

پیر 21 اپریل 2025 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)چیئر مین وزیر اعظم یو تھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے اندر شرارت ہونی چاہیے لیکن بدتمیزی نہیں ، آپ جسے تیز دماغوں کو راستہ دیکھنا مواقع دینا حکومت کا کام ہے ،جب ماضی پر نظر ڈالے تو پاکستان میں بہت مسائل رہے ہیں،ہمارے نصاب کے زریعے ہمیں پاکستان ملنے کا مقصد پس پشت دکھایا گیا ،شام عراق ،لیبیا، مصر میں نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا ،ہم یہاں پر انتشار پیدا کر کے یوتھ کو خراب نہیں کریں گے ،ہمارے ذہنوں کو اداروں کے خلاف کیا جایا جارہا ہے ،اگر آج ملک میں ادارے نہ ہوتے ہمارا ہال فلسطین جیسا ہوتا۔

حیات آباد پشاور میں نجی یونیورسٹی آئی ایم سائنسز میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت تقریب کا انعقاد کیاگیا،چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہوداحمد کی تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دنیا میں دو ممالک پاکستان اور فلسطین نظریہ پر بنے ہیں ،ہمارے نصاب کے زریعے ہمیں پاکستان ملنے کا مقصد پس پشت دکھایا گیا ،دیکر ممالک میں مختلف برادریوں کی بربریت دیکھتے تب پاکستان ملنے کا مطلب سمجھ آتا ہے ،شام عراق ،لیبیا، مصر میں نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا ،ہم یہاں پر انتشار پیدا کر کے یوتھ کو خراب نہیں کریں گے ،ہمارے ذہنوں کو اداروں کے خلاف کیا جایا جارہا ہے ،اگر آج ملک میں ادارے نہ ہوتے ہمارا ہال فلسطین جیسا ہوتا ،ملک کے یوتھ میں انتشار پیدا کیا گیا لیکن ہم نے ان کو چھوڑا نہیں ،ہم نے اپنی معیشت کو سنبھالا اور بیرونی ممالک روابط بحال کر سکے ،یہاں کی عوام میں کامیاب کی جستجو زیادہ ہے ،پورے ملک کا دورہ خود کرونگا اس کا آغاز آج پشاور سے کیا ،دشمن کہتا ہے پاکستان کا مستقبل نظر نہیں آرہا تو ان کو اپنی تعلیمی اداروں کی تصویر دیکھاتا ہوں۔