
فارم45 کے آئینی ڈاکومنٹ کی موجودگی میں نئے الیکشن کی نہیں بلکہ دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہئیں
حکومت مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کررہی جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، موجودہ حالات میں امت کا سب سے بڑا مسئلہ غزہ کی صورت حال ہے۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی سربراہ جےیوآئی ف کے ہمراہ نیوزکانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
پیر 21 اپریل 2025
19:54

(جاری ہے)
ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت اور اس پر اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی خاموشی اور او آئی سی کے کمزور موقف پر اظہار تشویش کیا۔
دونوں اطراف کی قیادت نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر اسرائیلی مظالم پر جاندار موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو امریکا اور اسرائیل کی مذمت کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جے یو آئی سمیت تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سے مشترکات پر رابطے اور بات چیت جاری رکھے گی، تاہم جماعت اسلامی سیاسی جدوجہد صرف اپنے پلیٹ فارم سے ہی کرے گی۔ انھوں نے منصورہ آمد پر مولانا فضل الرحمن اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے امیر جماعت نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترمیم کو کلی طور پر مسترد کیا اور ہمارا موقف واضح ہے کہ آئینی ترمیم سے عدلیہ کمزور ہوئی ہے۔ اسی طرح انھوں نے الیکشن دھاندلی سے متعلق جماعت اسلامی کے دیرینہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دھاندلی کی تحقیقات فارم 45کی بنیاد پر ہونی چاہیے، ملک کو فارم 45کے آئینی ڈاکومنٹ کے موجود ہونے پر نئے الیکشن کی نہیں بلکہ گزشتہ انتخابات کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملاقات میں دونوں اطراف کی قیادت میں اتفاق پایا گیا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے قیام کی ضرورت ہے، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں۔ اسی طرح مہنگائی اور معیشت کی خراب صورت حال پر ان کے اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان گفتگو ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے دعوؤں کے باوجود عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ موجودہ حالات میں انسانیت اور امت کا سب سے بڑا مسئلہ غزہ کی صورت حال ہے، جماعت اسلامی کی فلسطین پر عوامی بیداری مہم جاری رہے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ غزہ کے مسئلہ پر پوری امت میں اضطراب ہے اور اس حوالے سے او آئی سی کو واضح اور جاندار موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے غزہ پر مشترکہ جدوجہد کے لیے مجلس اتحاد امت پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی وسائل پر سب سے پہلا حق صوبہ کے عوام کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر مختلف جماعتوں کا مختلف موقف ہو سکتا ہے، جسے بڑے اختلاف سے تعبیر نہ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
پاک بھارت جنگی کشیدگی، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کا موک ڈرل کا انعقاد
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارت نے پاکستانی طیارے گرائے تو پھراس کا ملبہ اورپائلٹ کہاں ہیں ،ابھی تک پاکستان نے بھارت پر فضائی حملہ نہیں کیا صرف چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی جی ..
-
بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کا اعلان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.