
ڈاکٹر شاہ فائیواے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ لائنسز آف دی فیلڈ کے نام
سندھ حکومت قومی کھیل کے فروغ کے لئے کے ایچ اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی : عبدالعلیم لاشاری سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان سندھ
پیر 21 اپریل 2025 20:25
(جاری ہے)
مہمان خصوصی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کاکہنا تھاکہ لڑکیاں بھی کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں،فائنل میں ان کا کھیل دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں،ویمنز ہاکی کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔
ڈاکٹر عمران علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب 2016 میں یہاں پر شادی لان ہوا کرتے تھے اور کمرشل سرگرمیاں ہوا کرتی تھیں تو میرے بھائی ڈاکٹر جنید علی شاہ کے ایچ اے کے صدر بنے تو انہوں نے یہاں آسٹرو ٹرف لگوائی اور ہاکی کے کھیل کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ۔سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو سپورٹ کر رہا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا اور یہ اچھی بات ہے کہ ہر عمر کی نوجوان لڑکیاں ہاکی میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کے ایچ اے کا زیر تعمیر ہوسٹل اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا۔اس موقع پرسید امتیاز علی شاہ صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے کہا کہ جب 2016 میں کے ایچ اے کھنڈر ہوا کرتا تھا اور یہاں پر اسپورٹس کی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر تھیں لیکن آج جو کے ایچ اے میں ہاکی کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور جو اتنا خوبصورت گرانڈ نظر آرہا ہے اس کا تمام تر سہرا سابق صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے والد کی کھیلوں میں خدمات کے سلسلے کو جاری رکھا ان کا کہنا تھا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور کے ایچ اے کا گرانڈ ڈاکٹر جنید علی شاہ کا مقروض یے، کے ایچ اے کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے گرانڈ کو آباد کرنے میں شبانہ روز محنت کی اور ان قوتوں کا سامنا کیا جن کا عام حالات میں سامنا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔اس موقع پر کے ایچ اے ویمنز ونگ کی صدر اسما علی شاہ نے کہا کہ سید امتیاز علی شاہ کا صدر کی حیثیت سے کے ایچ اے سے جڑنا کراچی میں ہاکی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ کے ایچ اے کا زیر تعمیر ہاسٹل امتیاز علی شاہ کا تحفہ ہے، میری کوشش ہے کہ وومن ہاکی کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر صلاحیتوں کے اظہار کے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم دے سکوں۔اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کے ایچ اے کے سیکریٹری اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن کلیم اللہ اولمپئن افتخار سید، اولمپئن وسیم فیروز، اولمپین ناصر علی ، قومی ٹیم کے سابق انٹرنیشنل گول کیپر کوچ عبدالغفور، قومی ویمنز ٹیم کے کوچ محمد نعیم ،کے ایچ اے کی سیکرٹری وومین ونگ بتول کاظم ،ڈاکٹر عارف حفیظ،خالد منیر، وسیم ماجد،میڈم نزہت ،انٹرنیشنل زاہد مقبول ، ذولقرنین حیدر، تسنیم عثمانی، محمد فیضان ،صغیر حسین, امتیاز الحسن اور دیگر بھی موجود تھے۔جن خواتین کھلاڑیوں کو بہترین ایمرجنگ پلیئرز کے ایوارڈز دئیے گئے ان میں ثمینہ تبسم،ندا انجم،ماہ نور،ریجا معیز،حمنا ندیم،ایمان اور گلناز غلام نبی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر اسپورٹس فار کمشنر کراچی غلام محمد خان نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے ۔مزید قومی خبریں
-
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.