منشیات مقدمہ میں خاتون ملزمہ کو14 سال قید و جرمانے کی سزا کا حکم

پیر 21 اپریل 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ملتان کی سیشن عدالت نے منشیات مقدمے میں ملوث خاتون ملزمہ کو 14 سال قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر منشیات مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔معززعدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ صباء بی بی زوجہ مشتاق احمد کو 14 سال قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا ئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا مجرمہ کو مزید تین ماہ قید بھگتنا ہو گی۔سال 2024ء میں تھانہ قطب پور پولیس نے ملزمہ صباء بی بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی تھی۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرمہ صباء بی بی زوجہ مشتاق احمد کو 14 سال قید اور چارلاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔